کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مساجد کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ دنیا میں سب سے بہتر مقامات مساجد ہیں
حدیث نمبر: 1599
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ بْنِ عَمْرٍو الْقُرَشِيُّ ، بِالْبَصْرَةِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَجُلا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَيُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ ؟ قَالَ : " لا أَدْرِي حَتَّى أَسْأَلَ جِبْرِيلَ " ، فَسَأَلَ جِبْرِيلَ ، فَقَالَ : " لا أَدْرِي حَتَّى أَسْأَلَ مِيكَائِيلَ " ، فَجَاءَ ، فَقَالَ : " خَيْرُ الْبِقَاعِ الْمَسَاجِدُ ، وَشَرُّهَا الأَسْوَاقُ " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا زمین کا کون سا حصہ برا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے نہیں معلوم میں اس بارے میں جبرائیل سے دریافت کرتا ہوں پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام سے دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا مجھے نہیں معلوم میں اس بارے میں سیدنا میکائیل سے دریافت کرتا ہوں پھر وہ آئے اور انہوں نے بتایا زمین کا سب سے بہتر حصہ مساجد ہیں اور سب سے برا حصہ بازار ہیں۔