حدیث نمبر: 1598
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ أَوَّلُ ؟ فَقَالَ : " الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ ثُمَّ الْمَسْجِدُ الأَقْصَى " ، قَالَ : قُلْتُ : كَمْ كَانَ بَيْنَهُمَا ؟ قَالَ : " كَانَ بَيْنَهُمَا أَرْبَعُونَ سَنَةً ، وَحَيْثُ مَا أَدْرَكَتْكَ الصَّلاةُ فَصَلِّ ، فَثَمَّ مَسْجِدٌ " .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سی مسجد سب سے پہلے بنائی گئی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مسجد حرام پھر مسجد اقصی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: ان دونوں کے درمیان کتنا عرصہ تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان دونوں کے درمیان چالیس برس کا عرصہ تھا ویسے تمہیں جہاں بھی نماز کا وقت ہو جائے تم نماز ادا کر لو وہی (جگہ) مسجد ہو گی۔