کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ان اوقات کا بیان جن میں (نماز پڑھنے سے) منع کیا گیا ہے - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ ابو اسحاق نے یہ خبر اسود اور مسروق سے نہیں سنی
حدیث نمبر: 1571
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ خَلادٍ الْبَاهِلِيُّ أَبُو بَكْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الأَسْوَدَ ، وَمَسْرُوقًا ، قَالا : نَشْهَدُ عَلَى عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : " مَا كَانَ يَوْمَهَا الَّذِي كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَهَا ، إِلا صَلَّى بَعْدَ الْعَصْرِ رَكْعَتَيْنِ " .
اسود اور مسروق بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں گواہی دے کر یہ بات کہتے ہیں، انہوں نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے، جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں ہوتے تھے، تو آپ عصر کے بعد دو رکعات ادا کیا کرتے تھے۔