کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے اوقات کا بیان - اس ممانعت کا ذکر کہ عشاء کی آخری نماز کو عتمہ نہ کہا جائے
حدیث نمبر: 1541
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلادٍ الْبَاهِلِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفِيانُ ، قَالَ : حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي لَبِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمْةَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لا تَغْلِبَنَّكُمُ الأَعْرَابُ عَلَى اسْمِ صَلاتِكُمُ الْعِشَاءِ ، يُسَمُّونَهَا الْعَتَمَةَ لإِعْتَامِ الإِبِلِ " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” دیہاتی لوگ تمہاری نماز عشاء کے نام کے حوالے سے تم پر غالب نہ آ جائیں وہ لوگ اسے عتمہ کہتے ہیں، کیونکہ وہ اونٹوں (کی دیکھ بھال کے حوالے سے) تاخیر کرتے ہیں ۔“