کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے اوقات کا بیان - اس فجر کی نماز کی حالت کا ذکر جو مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے ساتھ پڑھتے تھے
حدیث نمبر: 1499
أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْمُقْرِئُ ، بِوَاسِطَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : " قَدْ كُنَّ نِسَاءٌ مِنَ الْمُؤْمِنَاتِ يُصَلِّينَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَلَفِّعَاتٍ بِمُرُوطِهِنَّ فِي صَلاةِ الْفَجْرِ ، ثُمَّ يَرْجِعْنَ إِلَى بُيُوتِهِنَّ مَا يُعْرَفْنَ مِنَ الْغَلَسِ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: مؤمن خواتین نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں اپنی چادریں لپیٹ کر فجر کی نماز ادا کرتی تھیں پھر وہ اپنے گھروں کی طرف واپس آ جاتی تھیں۔ اندھیرے کی وجہ سے انہیں پہچانا نہیں جا سکتا تھا۔