کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے اوقات کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ زہری کی خبر میں جمعہ کی ایک رکعت پالینے کے تمام طریق معیوب ہیں، ان میں سے کوئی صحیح نہیں
حدیث نمبر: 1487
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمْةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ أَدْرَكَ مِنْ صَلاةٍ رَكْعَةً ، فَقَدْ أَدْرَكَ " ، قَالُوا : مِنْ هُنَا قِيلَ : وَمَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً صَلَّى إِلَيْهَا أُخْرَى .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جو شخص نماز کی ایک رکعت کو پا لے اس نے اس (نماز کو) پا لیا ۔“ لوگ یہ کہتے ہیں، اس بنیاد پر یہ بات کہی جاتی ہے، جو شخص جمعہ کی نماز کی ایک رکعت کو پا لے وہ اس کے ساتھ دوسری رکعت ادا کر لے گا۔