کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز چھوڑنے پر وعید کا بیان - اس ممانعت کا ذکر کہ آدمی جان بوجھ کر صلاة العصر ترک نہ کرے
حدیث نمبر: 1470
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَاجِرِ ، عَنْ بُرَيْدَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " بَكِّرُوا بِصَلاةِ الْعَصْرِ يَوْمَ الْغَيْمِ ، فَإِنَّهُ مَنْ تَرَكَ صَلاةَ الْعَصْرِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ " . قَالَ الشَّيْخُ : وَهِمَ الأَوْزَاعِيُّ فِي صَحِيفَتِهِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، فَقَالَ : عَنْ أَبِي الْمُهَاجِرِ ، وَإِنَّمَا هُوَ أَبُو الْمُهَلَّبِ عَمُّ أَبِي قِلابَةَ وَاسْمُهُ عَمْرُو بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ زَيْدٍ الْجَرْمِيُّ .
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” جب بادل چھایا ہوا ہو، تو عصر کی نماز جلدی ادا کر لو، کیونکہ جو شخص عصر کی نماز کو چھوڑ دے اس کا عمل ضائع ہو جاتا ہے ۔“ شیخ بیان کرتے ہیں امام اوزاعی کو اپنے صحیفہ میں یحییٰ بن ابوکثیر کے حوالے سے ابوقلابہ کے حوالے سے اس روایت کو نقل کرنے میں وہم ہوا۔ انہوں نے یہ کہا: ہے کہ یہ ابومہاجر کے حوالے سے منقول ہے حالانکہ اس راوی کا نام ابومہلب ہے، جو ابوقلابہ کے چچا ہیں اور ان کے نام عمرو بن معاویہ بن زید جرمی ہے۔