کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز چھوڑنے پر وعید کا بیان - دسویں خبر کا ذکر جو ہمارے اس تأویل کی صحت کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ان خبروں میں مقصد اس چیز کی ابتدا پر نام کا اطلاق ہے جو اس کے متوقع نتیجے سے پہلے ہوتا ہے
حدیث نمبر: 1465
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ يُوسُفَ ، بِدِمَشْقَ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَتْنِي كَرِيمَةُ بِنْتُ الْحَسْحَاسِ الْمُزَنِيَّةُ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ وَهُوَ فِي بَيْتِ أُمِّ الدَّرْدَاءِ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ثَلاثٌ مِنَ الْكُفْرِ بِاللَّهِ : شَقُّ الْجَيْبِ ، وَالنِّيَاحَةُ ، وَالطَّعْنُ فِي النَّسَبِ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا کے گھر میں موجود تھے۔ انہوں نے یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ” تین چیزیںاللہ تعالیٰ کا کفر کرنے کے مترادف ہیں (نوحہ کرتے ہوئے) گریبان کو پھاڑنا، نوحہ کرنا اور کسی کے نسب پر طعن کرنا ۔“