کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: استنجا (نجاست دور کرنے) کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خبر میں پانی کو چھونا استنجاء بالماء سے ہے
حدیث نمبر: 1442
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي مُعَاذٍ وَهُوَ عَطَاءُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا خَرَجَ مِنْ حَاجَتِهِ ، أَجِيءُ أَنَا وَغُلامٌ مِنَ الأَنْصَارِ ، بِإِدَاوَةٍ مِنْ مَاءٍ ، فِيسْتَنْجِي بِهِ " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کر کے باہر تشریف لائے، تو میں اور انصار سے تعلق رکھنے والا ایک لڑکا برتن میں پانی رکھ کر آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ذریعے استنجا کیا۔
حدیث نمبر: 1443
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : " مُرْنَ أَزْوَاجَكُنَّ أَنْ يَسْتَطِيبُوا بِالْمَاءِ ، فَإِنِّي أَسْتَحْيِيهِمْ مِنْهُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَانَ يَفْعَلُهُ " .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے (خواتین سے) فرمایا: تم اپنے شوہروں کو کہو کہ وہ پانی کے ذریعے استنجا کیا کریں، کیونکہ مجھے اس حوالے سے ان سے (بات کرتے ہوئے) شرم آتی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کیا کرتے تھے۔