کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: استنجا (نجاست دور کرنے) کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ حذیفہ اس حالت میں مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب اس کے حکم سے گئے
حدیث نمبر: 1428
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ ، بِحَرَّانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : كُنْتُ أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، " فَانْتَهَى إِلَى سُبَاطَةِ قَوْمٍ ، فَبَالَ قَائِمًا ، فَتَنَحَّيْتُ ، فَدَعَانِي ، فَقَالَ : ادْنُ ، فَدَنَوْتُ حَتَّى قُمْتُ عِنْدَ عَقِبِهِ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفِيهِ " .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلتا ہوا جا رہا تھا آپ کچرے کے ڈھیر پر تشریف لائے اور آپ نے وہاں کھڑے ہو کر پیشاب کیا میں ایک طرف ہٹنے لگا تو آپ نے مجھے بلایا اور فرمایا قریب ہو جاؤ میں قریب ہوا اور آپ کے پیچھے آ کر کھڑا ہو گیا پھر آپ نے وضو کرتے ہوئے موزوں پر مسح کر لیا۔