کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: استنجا (نجاست دور کرنے) کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی خلاء میں داخل ہونے کے ارادے پر تعوذ سے کیا کہے
حدیث نمبر: 1407
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمْةَ ، وَهُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ كَانَ إِذَا دَخَلَ الْخَلاءَ ، قَالَ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ : جَمْعُ الذُّكُورِ وَالإِنَاثِ مِنَ الشَّيَاطِينِ ، يُقَالُ لِلْوَاحِدِ مِنْ ذُكْرَانِ الشَّيَاطِينِ خَبِيثٌ ، وَالاثْنَيْنِ خَبِيثَانِ ، وَالثَّلاثُ خَبَائِثِ ، وَكَانَ يَعُوذُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ذُكْرَانٍ الشَّيَاطِينِ وَإِنَاثِهِمْ ، حَيْثُ قَالَ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں۔ جب آپ بیت الخلاء میں تشریف لے جاتے تھے، تو یہ پڑھتے تھے: ” اے اللہ! میں مذکر شیاطین اور مؤنث شیاطین سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) (الخبث اور الخبائث یہ مذکر اور مونث شیاطین کی جمع ہیں۔ ایک مذکر شیطان کیلئے لفظ خبیث استعمال ہوتا ہے اور دو کے لئے خبیثان استعمال ہوتا ہے اور تین کیلئے خبائث استعمال ہوتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مذکر اور مؤنث دونوں طرح کے شیاطین سے پناہ مانگتے تھے اور یہ کہتے تھے: ” اے اللہ! میں مذکر اور مؤنث شیاطین سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔“