کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: استنجا (نجاست دور کرنے) کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی جھاڑیوں میں داخل ہونے پر کیا کہے
حدیث نمبر: 1406
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ سَعِيدٍ السَّعْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ هَذِهِ الْحُشُوشَ مُحْتَضَرَةٌ ، فَإِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَدْخُلَ فَلْيَقُلْ : أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : الْحَدِيثُ مَشْهُورٌ عَنْ شُعْبَةَ وَسَعِيدٍ جَمِيعًا وَهُوَ مَا تَفَرَّدَ بِهِ قَتَادَةُ " .
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: (قضائے حاجت کے مقام پر) شیاطین حاضر ہوتے ہیں، تو جب کوئی شخص (قضائے حاجت کی جگہ) داخل ہونے لگے تو اسے یہ پڑھ لینا چاہئے۔ ” میں مذکر شیاطین اور مؤنث شیاطین سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) شعبہ اور سعید دونوں کے حوالے سے یہ روایت مشہور ہے اور یہ وہ روایت ہے جسے نقل کرنے میں قتادہ منفرد ہیں۔