کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: حیض اور استحاضہ کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے قول "پھر وہ اس سے مباشرت کرتا ہے" سے مراد پھر وہ اس کے ساتھ لیٹتا ہے
حدیث نمبر: 1368
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا أَرَادَ أَنْ يُضَاجِعُ بَعْضَ نِسَائِهِ وَهِيَ حَائِضٌ أَمَرَهَا ، فَاتَّزَرَتْ " .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی کسی زوجہ محترمہ کے ساتھ لیٹتے اور اس وقت وہ حیض کی حالت میں ہوتی، تو آپ اسے یہ حکم دیتے تھے کہ وہ تہبند باندھ لے۔