کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: حیض اور استحاضہ کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنی حائضہ بیوی کے ساتھ لیٹے
حدیث نمبر: 1363
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمْةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمْةَ حَدَّثَتْهُ ، أَنَّ أُمَّ سَلَمْةَ حَدَّثَتْهَا ، قَالَتْ : " بَيْنَمَا أَنَا مُضْطَجِعَةٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَمِيلَةِ إِذْ حِضْتُ ، فَانْسَلَلْتُ ، فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنَفِسْتِ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، فَدَعَانِي ، فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ " .
سیدہ زینب بنت ابوسلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک لحاف میں لیٹ گئی۔ اسی دوران مجھے حیض آ گیا۔ میں کس کس کر باہر آ گئی میں نے اپنے حیض کے کپڑے رکھ لئے اور (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آئی) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تمہیں حیض آیا ہے، میں نے جواب دیا: جی ہاں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور میں آ کر آپ کے ساتھ لیٹ گئی۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الطهارة / حدیث: 1363
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح سنن ابن ماجه» (637): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما.
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 1360»