کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: حیض اور استحاضہ کا بیان - اس بات کا ذکر کہ حائضہ کے ساتھ کھانا پینا جائز ہے
حدیث نمبر: 1360
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، بِبُسْتَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مِسْعَرٌ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " إِنْ كُنْتُ لأُوتَى بِالإِنَاءِ وَأَنَا حَائِضٌ ، فَأَشْرَبُ مِنْهُ ، ثُمَّ يَأْخُذُهُ فِيضَعُ فَمَهُ عَلَى مَوْضِعِ فِي ، فِيشْرَبُ ، وَأَتَعَرَّقُ الْعَرْقَ وَأَنَا حَائِضٌ ، وَيَأْخُذُهُ فِيضَعُ فَمَهُ مَوْضِعَ فِي " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بعض اوقات میرے سامنے کوئی برتن آتا میں حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔ میں اس میں سے پانی پی لیتی تھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہ برتن لے کر اپنا منہ مبارک اس جگہ رکھتے تھے جہاں میں نے اپنا منہ رکھا ہوتا تھا اور پانی پی لیتے تھے۔ اسی طرح میں حیض کی حالت میں کوئی ہڈی چوستی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے لے کے اپنا منہ اسی جگہ رکھتے تھے جہاں میں نے منہ رکھا ہوتا تھا۔