کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: حیض اور استحاضہ کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے جائز ہے کہ وہ حائضہ عورت کو اپنی حالتوں میں استعمال کرے
حدیث نمبر: 1357
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ سُفِيانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجِدِ " ، قُلْتُ : إِنِّي حَائِضٌ ، قَالَ " إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِكِ " .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے مسجد میں سے چٹائی پکڑا دو میں نے عرض کی میں حیض کی حالت میں ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔