کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: حیض اور استحاضہ کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ مستحاضہ ہر نماز کے وقت غسل کرے
حدیث نمبر: 1351
أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْمُقْرِئُ بِوَاسِطَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : جَاءَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ جَحْشٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَكَانَتِ اسْتُحِيضَتْ سَبْعَ سِنِينَ ، فَاشْتَكَتْ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَاسْتَفْتَتْهُ ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ هَذَا لَيْسَ بِحَيْضٍ ، وَلَكِنْ هَذَا عِرْقٌ ، فَاغْتَسِلِي ، ثُمَّ صَلِّي " ، قَالَتْ عَائِشَةُ : " فَكَانَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلاةٍ ، فَكَانَتْ تَجْلِسُ فِي الْمِرْكَنِ ، فِيعْلُو حُمْرَةُ الدَّمِ الْمَاءَ ، ثُمَّ تُصَلِّي " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ام حبیبہ بنت جحش نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی۔ انہیں سات سال تک استحاضہ کی شکایت رہی تھی۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا اور آپ سے مسئلہ دریافت کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا یہ حیض نہیں ہے بلکہ کسی دوسری رگ کا مواد ہے۔ تم غسل کر کے نماز ادا کرو۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، تو ام حبیبہ بنت جحش ہر نماز کے لئے غسل کیا کرتی تھی۔ وہ ایک ٹب میں بیٹھ جاتی تھی، تو خون کی سرخی پانی پر غالب آ جاتی تھی، پھر وہ نماز ادا کیا کرتی تھی۔