کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: حیض اور استحاضہ کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ حیض کے آنے پر نماز ترک کی جائے اور اس کے ختم ہونے پر غسل کیا جائے
حدیث نمبر: 1350
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : قَالَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي لا أَطْهُرُ ، أَفَأَدَعُ الصَّلاةَ ؟ قَالَتْ : فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ وَلَيْسَ بِالْحَيْضَةِ ، فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَيْضَةُ ، فَاتْرُكِي الصَّلاةَ ، فَإِذَا ذَهَبَ عَنْكِ قَدْرُهَا ، فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ وَصَلِّي " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت ابوجیش نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں پارک نہیں ہوتی ہوں، تو کیا میں نماز ترک کر دوں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کسی دوسری رگ کا مواد ہے یہ حیض نہیں ہے۔ جب حیض آئے، تو تم نماز کو ترک کر دو اور جب اس کی مقدار تم سے رخصت ہو جائے (یعنی حیض کے مخصوص دن گزر جائیں) تو تم اپنے جسم سے خون دھو کر نماز ادا کرنا شروع کر دو۔