کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: حیض اور استحاضہ کا بیان - اس بات کا ذکر کہ حائضہ کے لیے جائز ہے کہ جب وہ پاک ہو جائے تو وہ ان نمازوں کو ادا نہ کرے جو اس نے اپنے حیض کے دنوں میں ترک کیں
حدیث نمبر: 1349
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً سَأَلْتَ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : أَتَقْضِي الْحَائِضُ الصَّلاةَ ؟ فَقَالَتْ " أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ ؟ قَدْ " كُنَّا نَحِيضُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلا نَقْضِي ، وَلا نُؤْمَرُ بِقَضَاءٍ " .
معاذہ نامی خاتون بیان کرتی ہیں ایک عورت نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: کیا حیض والی عورت نماز کی قضا کرے گی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا تم ” حروریہ “ ہو؟ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں حیض آیا کرتا تھا، تو ہم نہ تو قضا کرتی تھیں اور نہ ہی ہمیں قضا کرنے کا حکم دیا گیا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الطهارة / حدیث: 1349
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (255): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما.
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 1346»