کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: موزوں اور دیگر (جوتوں یا پٹیوں وغیرہ) پر مسح کرنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنے عمامہ پر مسح کرے جیسے وہ اپنے موزوں پر مسح کرتا ہے، بغیر پیشانی کے
حدیث نمبر: 1343
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمْ بِبَيْتِ الْمَقْدِسِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلَمْ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمْةَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، " تَوَضَّأَ ، وَمَسَحَ عَلَى الْعِمَامَةِ وَالْخُفِينِ " .
جعفر بن عمرو بن امیہ ضمری اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے وضو کرتے ہوئے اپنے عمامے اور موزوں پر مسح کیا۔