کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: موزوں اور دیگر (جوتوں یا پٹیوں وغیرہ) پر مسح کرنے کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ جریر بن عبد اللہ کا اسلام آخر اسلام میں سورہ مائدہ کے نازل ہونے کے بعد تھا
حدیث نمبر: 1336
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ ، يُحَدِّثُ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ النَّخَعِيِّ ، قَالَ : " رَأَيْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بَالَ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفِيهِ ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى ، فَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ ، قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ مِثْلَ هَذَا " . قَالَ إِبْرَاهِيمُ : كَانَ هَذَا يُعْجِبُهُمْ ، لأَنَّ جَرِيرًا كَانَ فِي آخِرِ مَنْ أَسْلَمْ .
ہمام بن حارث نخعی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا انہوں نے پیشاب کرنے کے بعد وضو کرتے ہوئے موزوں پر مسح کیا پھر اٹھ کر نماز ادا کی۔ ان سے اس بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ ابراہیم نخعی کہتے ہیں: ان لوگوں کو یہ روایت بہت پسند تھی، کیونکہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ظاہری زندگی میں) اسلام قبول کیا تھا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الطهارة / حدیث: 1336
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما، وهو مكرر ما قبله.
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 1333»