کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: موزوں اور دیگر (جوتوں یا پٹیوں وغیرہ) پر مسح کرنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ موزوں پر مسح کرنے والے کے لیے حدث کے بعد جتنی مرضی نمازیں پڑھنا جائز ہے اگر وہ اس کے لیے مقررہ مدت سے تجاوز نہ کرے
حدیث نمبر: 1334
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ ، فَقِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَرَأَيْتَ الرَّجُلَ يُحْدِثُ فِيتَوَضَّأُ ، وَيَمْسَحُ عَلَى خُفِيهِ ، أَيُصَلِّي ؟ قَالَ : " لا بَأْسَ بِذَلِكَ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: یا رسول اللہ! ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ جو بے وضو ہو جاتا ہے اور وضو کرتے ہوئے موزوں پر مسح کر کے نماز ادا کر لے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں۔