کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: موزوں اور دیگر (جوتوں یا پٹیوں وغیرہ) پر مسح کرنے کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول "تین دن" سے مراد اس کی راتیں بھی ہیں
حدیث نمبر: 1331
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفِينِ ، قَالَ : " لِلَمْسَافِرِ ثَلاثَةُ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ ، وَلِلَمْقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : مَا رَفَعَهُ عَنْ شُعْبَةَ إِلا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، وَأَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” مسافر کے لئے تین دن اور تین راتیں اور مقیم کے لئے ایک دن اور ایک رات ہے ۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس روایت کو شعبہ کے حوالے سے مرفوع حدیث کے طور پر صرف یحیی القطان اور ابوولید طیالسی نے نقل کیا ہے۔