کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: موزوں اور دیگر (جوتوں یا پٹیوں وغیرہ) پر مسح کرنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مسافر اور مقیم کے لیے موزوں پر مسح ایک معلوم مدت تک جائز ہے جس سے تجاوز نہیں کرنا
حدیث نمبر: 1329
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ الرَّيَانِيُّ بِبُسْتَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفِيانُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ ، عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : " جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْحَ عَلَى الْخُفِينِ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ لِلَمْسَافِرِ ، وَيَوْمًا وَلَيْلَةً لِلَمْقِيمِ ، وَلَوْ مَضَى السَّائِلُ عَلَى مَسْأَلَتِهِ لَجَعَلَهَا خَمْسًا " .
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کے لئے تین دن اور مقیم کے لئے ایک دن اور ایک رات تک موزوں پر مسح کرنے کی اجازت دی ہے۔ اگر سائل اپنا سوال جاری رکھتا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے پانچ دن بھی کر دیتے۔