کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: موزوں اور دیگر (جوتوں یا پٹیوں وغیرہ) پر مسح کرنے کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ مسافر کے لیے موزوں پر مسح اور اس کی مدت کا تعین جائز نہیں
حدیث نمبر: 1327
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلَمْ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ أَبِي غَنِيَّةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَكَمَ بْنَ عُتَيْبَةَ ، يُحَدِّثُ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفِينِ ، فَقَالَ : " رَخَّصَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفِينِ فِي الْحَضَرِ يَوْمًا وَلَيْلَةً ، وَلِلَمْسَافِرِ ثَلاثَةً أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ " .
شریح بن ہانی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں دریافت کیا انہوں نے فرمایا: اللہ کے رسول نے ہمیں حضر کی حالت میں ایک دن ایک رات اور مسافر کے لئے تین دن تین راتوں تک موزوں پر مسح کرنے کی رخصت دی ہے۔