کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: موزوں اور دیگر (جوتوں یا پٹیوں وغیرہ) پر مسح کرنے کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ موزوں پر مسح کرنے والے کے لیے اس مسح سے نماز پڑھنا جائز ہے اگر اس نے طہارت کی حالت میں موزے پہنے ہوں
حدیث نمبر: 1326
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفِيانُ ، عَنْ زَكَرِيَّا ، وَغَيْرِهِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ ، ثُمَّ مَسَحَ عَلَى خُفِيهِ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، تَمْسَحُ عَلَى خُفِيكَ ؟ قَالَ : إِنِّي أَدْخَلْتُ رِجْلَيَّ وَهُمَا طَاهِرَتَانِ " .
عروہ بن مغیرہ بن شعبہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے وضو کیا آپ نے اپنے چہرے اور دونوں بازوؤں کو دھویا پھر آپ نے اپنے موزوں پر مسح کر لیا۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ آپ اپنے موزوں پر مسح کر رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا: میں نے اپنے پاؤں باوضو حالت میں ان میں داخل کئے تھے۔