کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: موزوں اور دیگر (جوتوں یا پٹیوں وغیرہ) پر مسح کرنے کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ مسافر کے لیے موزوں پر مسح اس وقت جائز ہے جب وہ طہارت کی حالت میں موزے پہنے
حدیث نمبر: 1324
أَخْبَرَنَا الْخَلِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ ابْنُ بِنْتِ تَمِيمِ بْنِ الِمَنْتَصِرِ بِوَاسِطَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِي ، حَدَّثَنَا الْمُهَاجِرُ أَبُو مَخْلَدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنَّهُ رَخَّصَ لِلَمْسَافِرِ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ ، وَلِلَمْقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً ، إِذَا تَطَهَّرَ وَلَبِسَ خُفِيهِ ، فَلْيَمْسَحْ عَلَيْهِمَا " .
عبدالرحمن بن ابوبکرہ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں، مسافر شخص کو تین دن اور تین راتوں تک اور مقیم کو ایک دن اور ایک رات تک (موزوں پر مسح کرنے) کی رخصت دی ہے، جب آدمی وضو کرنے کے بعد موزوں کو پہن لے، تو وہ ان پر مسح کر سکتا ہے۔