کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: تیمم کا بیان - اس خبر کا ذکر جو حدیث کی صنعت میں مہارت نہ رکھنے والے کو یہ وہم دلاتی ہے کہ یہ ہمارے پہلے ذکر کردہ اخبار کے مخالف ہے
حدیث نمبر: 1310
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ ابْنُ أَخِي جُوَيْرِيَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمَّارٍ ، قَالَ : " تَيَمَّمْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَنَاكِبِ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : كَانَ هَذَا حَيْثُ نَزَلَ آيَةُ التَّيَمُّمِ قَبْلَ تَعْلِيمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمَّارًا كَيْفِيةَ التَّيَمُّمِ ، ثُمَّ عَلَمْهُ ضَرْبَةً وَاحِدَةً لِلْوَجْهِ وَالْكَفِينِ ، لَمْا سَأَلَ عَمَّارٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ التَّيَمُّمِ .
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کندھوں تک تیمم کیا ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ اس وقت کی بات ہے، جب تیمم کے حکم کے حوالے سے آیت نازل ہو گئی تھی لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابھی سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو تیمم کا طریقہ تعلیم نہیں دیا تھا۔ پھر اس کے بعد آپ نے انہیں تعلیم دیتے ہوئے بتایا، چہرے اور دونوں ہاتھوں کیلئے ایک ہی مرتبہ ضرب لگائی جائے گی۔ اس وقت جب سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تیمم کے بارے میں سوال کیا تھا۔