کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مردار کے چمڑے کے احکام کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ مردار کی کھالوں سے نفع اٹھانے کی اجازت دباغت کے بعد ہے، نہ کہ اس سے پہلے
حدیث نمبر: 1285
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بَحْرٍ الْبَزَّارُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفِيانُ ، قَالَ : سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ ، يُحَدِّثُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، قَالَتْ : مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مِنَ الصَّدَقَةِ مَيْتَةٍ أُعْطِيَتْهَا مَوْلاةٌ لَمْيْمُونَةَ ، فَقَالَ : " أَلا أَخَذُوا إِهَابِهَا فَدَبَغُوهَا ، فَانْتَفَعُوا بِهَا ؟ فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مَيْتَةٌ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا یہ بات بیان کرتی ہیں۔ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صدقے کی ایک مردار بکری کے پاس سے گزرے جو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی کنیز کو دی گئ تھی۔ آپ نے ارشاد فرمایا: انہوں نے اس کی کھال حاصل کر کے اس کی دباغت کر کے اس سے نفع حاصل کیوں نہیں کیا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ مردار ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے کھانے کو حرام قرار دیا گیا ہے۔