کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: جمعہ کے دن کے غسل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے قول "لو اغتسلتم کہا گیا" سے مراد یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس کا حکم دیا
حدیث نمبر: 1237
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ محمد بْنِ سلَمْ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيرْ حَدَّثَهُ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : كَانَ النَّاسُ يَنْتَابُونَ الْجُمُعَةَ مِنْ مَنَازِلِهِمْ مِنَ الْعَوَالِي ، فِيأْتُونَ فِي الْعَبَاءِ ، وَيُصِيبُهُمُ الْغُبَارُ وَالْعَرَقُ ، فِيخْرُجُ مِنْهُمُ الرِّيحُ ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْسَانٌ مِنْهُمْ وَهُوَ عِنْدِي ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَوْ أَنَّكُمْ تَطَهَّرْتُمْ لِيَوْمِكُمْ هَذَا " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: لوگ نواحی علاقوں سے اپنے گھروں سے جمعہ کی نماز کے لئے آیا کرتے تھے وہ لوگ عبا پہن کے آتے تھے انہیں غبار اور پسینہ لاحق ہوتا تھا، جس کی وجہ سے ان کے جسم سے بو آتی ہے۔ ان میں سے ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں موجود تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم اپنے اس دن کے لئے اچھی طرح طہارت حاصل کر لو (یعنی غسل کر لو تو یہ مناسب ہو گا)
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الطهارة / حدیث: 1237
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 1234»