کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جمعہ کے دن کے غسل کا بیان - جمعہ کے غسل اور اس کے لیے غسل کی حالت کا ذکر جو اس میں شرکت کرنا چاہے
حدیث نمبر: 1229
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " غُسْلُ يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُحْتَلَمْ ، كَغُسْلِ يَوْمِ الْجَنَابَةِ " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جمعہ کے دن غسل کرنا ہر بالغ شخص پر لازم ہے۔ (یہ غسل) غسل جنابت کی مانند ہے ۔“