کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جمعہ کے دن کے غسل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جمعہ کا غسل کرنے والا ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک اپنے گناہوں سے پاک ہوتا ہے
حدیث نمبر: 1222
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُهَيْرٍ أَبُو يَعْلَى ، بِالأُبُلَّةِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مُسْلَمْ صَاحِبُ الْحِنَّاءِ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، قَالَ : دَخَلَ عَلَيَّ أَبُو قَتَادَةَ ، وَأَنَا أَغْتَسِلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، فَقَالَ : أَغُسْلُكَ هَذَا مِنْ جَنَابَةٍ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : أَعِدْ غُسْلا آخَرَ ، فَإِنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، لَمْ يَزَلْ طَاهِرًا إِلَى الْجُمُعَةِ الأُخْرَى " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَمْ يَزَلْ طَاهِرًا إِلَى الْجُمُعَةِ الأُخْرَى ، يُرِيدُ بِهِ مِنَ الذُّنُوبِ ، لأَنَّ مَنْ حَضَرَ الْجُمُعَةَ بِشَرَائِطِهَا غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الأُخْرَى .
عبداللہ بن ابوقتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوقتادہ میرے ہاں تشریف لائے میں نے جمعہ کے دن غسل کیا، تو انہوں نے دریافت کیا: کیا تم نے یہ غسل جنابت کیا ہے میں نے جواب دیا: جی ہاں انہوں نے فرمایا: تم دوبارہ غسل کرو، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” جو شخص جمعہ کے دن غسل کرتا ہے وہ آئندہ جمعہ تک طہارت کی حالت میں رہتا ہے ۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ” وہ شخص اگلے جمعے تک پاک رہتا ہے “ اس سے آپ کی مراد یہ ہے کہ وہ گناہوں سے پاک رہتا ہے کیونکہ جو شخص شرائط کے ہمراہ جمعے کی نماز میں شریک ہوتا ہے۔ اس کی اس جمعے اور اگلے جمعے کے درمیانی گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے۔