کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جنابت (جنبی ہونے) کے احکام کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اگر آدمی جنب ہو اور سونا چاہے تو اس کے لیے مستحب ہے کہ وہ نماز کا وضو کرے پھر سوجائے
حدیث نمبر: 1218
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الدُّولابِيُّ ، مُنْذُ ثَمَانِينَ سَنَةً ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمْةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ وَهُوَ جُنُبٌ ، لَمْ يَنَمْ حَتَّى يَتَوَضَّأَ ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ غَسَلَ يَدَيْهِ وَأَكَلَ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب جنابت کی حالت میں سونے کا ارادہ کرتے تھے۔ تو آپ اس وقت تک نہیں سوتے تھے جب تک وضو نہیں کر لیتے تھے اور جب آپ (جنابت کی حالت) میں کچھ کھانے کا ارادہ کرتے تھے، تو آپ دونوں ہاتھ دھو کر کھاتے تھے۔