کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جنابت (جنبی ہونے) کے احکام کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے جائز ہے کہ وہ جنب ہونے کی حالت میں نماز کے وضو کے بعد سو جائے
حدیث نمبر: 1217
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمْةَ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، " كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ وَهُوَ جُنُبٌ ، تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ قَبْلَ أَنْ يَنَامَ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب جنابت کی حالت میں سونا ہوتا تھا، تو آپ سونے سے پہلے نماز کے وضو کی طرح وضو کر لیتے تھے۔