کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جنابت (جنبی ہونے) کے احکام کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جنب کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنی جنابت سے غسل سے پہلے سو جائے اگر وہ سونے سے پہلے وضو کرلے
حدیث نمبر: 1215
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَيَرْقُدُ أَحَدُنَا وَهُوَ جُنُبٌ ؟ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَعَمْ إِذَا تَوَضَّأَ " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کیا ہم میں سے کوئی ایک شخص جنابت کی حالت میں سو سکتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں جب وہ وضو کر لے (تو سو سکتا ہے)