کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: غسل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جنب کے لیے مستحب ہے کہ وہ جنابت سے غسل کے وقت اپنے بالوں کی جڑوں میں خلال کرے
حدیث نمبر: 1196
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ ، بَدَأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ كَمَا يَتَوَضَّأُ لِلصَّلاةِ ، ثُمَّ يُدْخِلُ أَصَابِعَهُ فِي الْمَاءِ ، فَيُخَلِّلُ بِهَا أُصُولَ شَعْرِهِ ، ثُمَّ يَصُبُّ عَلَى رَأْسِهِ ثَلاثَ غَرَفَاتٍ بِيَدِهِ ، ثُمَّ يُفِيضُ الْمَاءَ عَلَى سَائِرِ جَسَدِهِ " .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل جنابت کرتے تھے، تو سب سے پہلے دونوں ہاتھ دھوتے تھے پھر وضو کرتے تھے۔ جس طرح آپ نماز کے لئے وضو کرتے تھے پھر آپ اپنا ہاتھ پانی میں داخل کرتے تھے اس کے ذریعے اپنے بالوں کی جڑوں کا خلال کرتے تھے پھر آپ اپنے سر پر تین لپ پانی کے بہا لیتے تھے پھر آپ اپنے پورے جسم پر پانی بہا لیتے تھے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الطهارة / حدیث: 1196
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (241): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما.
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 1193»