کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: غسل کا بیان - جنابت سے غسل کی حالت کا ذکر جب جنب اس کا ارادہ کرے
حدیث نمبر: 1191
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : وَصَفَتْ عَائِشَةُ غُسْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْجَنَابَةِ ، قَالَتْ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْسِلُ يَدَيْهِ ثَلاثًا ، ثُمَّ يُفِيضُ بِيَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى ، فَيَغْسِلُ فَرْجَهُ وَمَا أَصَابَهُ ، ثُمَّ يُمَضْمِضُ وَيَسْتَنْشِقُ ثَلاثًا ، وَيَغْسِلُ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ ثَلاثًا ثَلاثًا ، ثُمَّ يُفِيضُ عَلَى رَأْسِهِ ثَلاثًا ، ثُمَّ يَصُبُّ عَلَيْهِ الْمَاءَ " .
ابوسلمہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل جنابت کا طریقہ بیان کیا وہ بیان کرتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوتے تھے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے اپنے بائیں ہاتھ پر پانی بہاتے تھے اور اپنی شرم گاہ پر لگی چیز کو دھوتے تھے۔ پھر آپ تین مرتبہ کلی کرتے تھے۔ ناک میں پانی ڈالتے تھے پھر اپنے بازوؤں اور چہرے کو تین، تین مرتبہ دھوتے تھے۔ پھر آپ اپنے سر پر پانی بہاتے تھے۔ پھر آپ اپنے پورے جسم پر پانی بہا لیتے تھے۔