کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: غسل کا بیان - نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسی عمل کا ذکر جو ہم نے بیان کیا
حدیث نمبر: 1185
أَخْبَرَنَا الْقَطَّانُ ، بِالرَّقَّةِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا سُئِلَتْ عَنِ الرَّجُلِ يُجَامِعُ أَهْلَهُ فَلا يُنْزِلُ الْمَاءَ ، قَالَتْ : " فَعَلْتُهُ أَنَا ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَاغْتَسَلْنَا مِنْهُ جَمِيعًا " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو اپنی بیوی سے صحبت کرتا ہے، لیکن اس کی منی خارج نہیں ہوتی، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا میں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس طرح کرتے تھے، تو ہم دونوں اس صورت میں غسل کرتے تھے۔