کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: غسل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ یہ خبر، یعنی عثمان کی خبر، منسوخ ہوئی جبکہ یہ پہلے مباح تھی
حدیث نمبر: 1173
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ : " إِنَّمَا كَانَ الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ رُخْصَةً فِي أَوَّلِ الإِسْلامِ ، ثُمَّ نُهِيَ عَنْهَا " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : رَوَى هَذَا الْخَبَرَ مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، مِنْ حَدِيثِ غُنْدَرٍ ، فَقَالَ : أَخْبَرَنِي سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ ، وَرَوَاهُ عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مَنْ أَرْضَى ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ . وَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ الزُّهْرِيُّ سَمِعَ الْخَبَرَ ، مِنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ كَمَا ، قَالَهُ غُنْدَرٌ ، وَسَمِعَهُ عَنْ بَعْضِ مَنْ يَرْضَاهُ عَنْهُ ، فَرَوَاهُ مَرَّةً ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، وَأُخْرَى عَنِ الَّذِي رَضِيَهُ عَنْهُ ، وَقَدْ تَتَبَّعْتُ طُرُقَ هَذَا الْخَبَرِ عَلَى أَنْ أَجِدَ أَحَدًا . رَوَاهُ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، فَلَمْ أَجِدْ أَحَدًا إِلا أَبَا حَازِمٍ ، وَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ الرَّجُلُ الَّذِي ، قَالَ الزُّهْرِيُّ حَدَّثَنِي مَنْ أَرْضَى ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، هُوَ أَبُو حَازِمٍ رَوَاهُ عَنْهُ .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پانی کے نتیجہ میں پانی (یعنی منی کے خروج کی صورت میں غسل لازم ہونے کا حکم) ابتداء اسلام میں رخصت تھی، پھر اس سے منع کر دیا گیا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ روایت معمر نے زہری کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے غندر نے نقل کیا ہے۔ وہ یہ کہتے ہیں، سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے مجھے حدیث بیان کی ہے۔ یہی روایت عمرو بن خالد نے زہری کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اس میں وہ یہ کہتے ہیں۔ مجھے اس شخص نے وہ حدیث بیان کی ہے جس سے میں راضی ہوں اور اس نے سیدنا سہل بن سعد کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے۔ تو اس بات کا امکان موجود ہے، زہری نے یہ روایت سیدنا سہل بن سعد سے خود سنی ہو جیسا کہ غندر نے یہ بات بیان کی ہے، اور زہری نے یہ روایت کسی ایسے شخص سے سنی ہو، جس سے وہ راضی تھے اور اس شخص کے حوالے سے سیدنا سہل بن سعد سے سنی ہو۔ تو ایک مرتبہ انہوں نے سیدنا سہل بن سعد کے حوالے سے اسے نقل کر دی ہو اور دوسری مرتبہ اس شخص کے حوالے سے سیدنا سہل بن سعد سے نقل کیا جس سے وہ راضی تھے۔ میں نے اس روایت کے طرق کی تحقیق کی کہ مجھے کوئی ایسا شخص مل جائے جس نے اس روایت کو سیدنا سہل بن سعد کے حوالے سے نقل کیا ہو، تو مجھے دنیا میں کوئی ایسا شخص نہیں ملا صرف ابوحازم ایسا شخص ہے، تو اس بات کا امکان موجود ہے، وہ شخص جس کے بارے میں زہری نے کہا: تھا۔ مجھے اس شخص نے وہ حدیث بیان کی ہے، جس سے میں راضی ہوں۔ اس نے سیدنا سہل بن سعد کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی ہے، تو وہ شخص ابوحازم ہو، جس نے سیدنا سہل کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہو۔