کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ میت اٹھانے سے وضو کیا جائے
حدیث نمبر: 1161
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، وَأَبُو يَعْلَى ، قَالا : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ غَسَّلَ مَيِّتًا ، فَلْيَغْتَسِلْ ، وَمَنْ حَمَلَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : أُضْمِرَ فِي هَذَا الْخَبَرِ إِذَا لَمْ يَكُنْ بَيْنَهُمَا حَائِلٌ . وَالدَّلِيلُ عَلَى أَنَّهُ الْوُضُوءُ الَّذِي لا تَجُوزُ الصَّلاةُ إِلا بِهِ دُونَ غَسْلِ الْيَدَيْنِ ، تَقْرِينُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوُضُوءَ بِالاغْتِسَالِ فِي شَيْئَيْنِ مُتَجَانِسَيْنِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جو شخص میت کو غسل دیتا ہے اسے غسل کرنا چاہئے اور جو شخص میت کو اٹھاتا ہے اسے وضو کرنا چاہئے ۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس روایت میں یہ بات پوشیدہ ہے، جب ان دونوں کے درمیان کوئی رکاوٹ موجود نہ ہو۔ اس بات کی دلیل کہ اس سے مراد وہ وضو ہے، جس کے بغیر نماز ادا کرنا جائز نہیں ہے۔ (اس کی دلیل یہ ہے) کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو ہم جنس چیزوں میں غسل کے ہمراہ وضو کو ذکر کیا ہے۔