کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - اس خبر کا ذکر جو پھلوں کے کھانے سے وضو ترک کرنے کی اجازت کی طرف اشارہ کرتی ہے
حدیث نمبر: 1160
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ حَفْصٍ خَالُ النُّفَيْلِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُمْ كَانُوا يَأْكُلُونَ تَمْرًا عَلَى تُرْسٍ ، " فَمَرَّ بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْنَا : هَلُمَّ ، فَتَقَدَّمَ فَأَكَلَ مَعَنَا مِنَ التَّمْرِ ، وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ لوگ ایک ڈھال پر کھجوریں رکھ کر کھا رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے ہم نے عرض کی: آپ آگے تشریف لے آئیں آپ آگے تشریف لائے آپ نے ہمارے ہمراہ کھجوریں کھائیں اور آپ نے پانی کو نہیں چھوا (یعنی ازسرنو وضو نہیں کیا)