کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے جائز ہے کہ وہ بکری کے گوشت سے جو آگ سے متاثر ہو، وضو ترک کرے
حدیث نمبر: 1150
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، بِبُسْتَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَلِيلُ ، بِنَسَا ، قَالا : حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، أَنَّهُ " رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْتَزُّ مِنْ عَرْقٍ يَأْكُلُ ، فَأَتَى الْمُؤَذِّنُ بِالصَّلاةِ ، فَأَلْقَى الْعَرْقَ وَالسِّكِّينَ مِنْ يَدِهِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ " . قَالَ إِسْحَاقُ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَلَمْ يَذْكُرِ الضَّمْرِيَّ وَقَالَ : " يَحْتَزُّ مِنْ عَرْقٍ فَأَتَاهُ الإِذْنُ بِالصَّلاةِ " . وَقَالَ : " مِنْ يَدِهِ وَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ " .
سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے گوشت کو کھایا پھر مؤذن نماز کے لئے بلانے آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہڈی کو اور چھری کو ایک طرف رکھ دیا جو آپ کے دست اقدس میں موجود تھی، اور آپ نے ازسرنو وضو نہیں کیا۔ اسحاق نامی راوی نے اپنی سند کے ساتھ فضل بن عمرو کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے۔ انہوں نے سیدنا عمرو بن امیہ ضمری رضی اللہ عنہ کا نام ذکر نہیں کیا اور انہوں نے یہ الفاظ ذکر کئے ہیں۔ ” آپ ہڈی کا گوشت نوچ کر کھا رہے تھے پھر نماز کیلئے بلاوا آ گیا۔“ اس راوی نے یہ الفاظ بھی نقل کئے ہیں ” آپ نے اپنے ہاتھ میں سے (چھری) کو رکھ دیا، اور نماز ادا کی ازسرنو وضو نہیں کیا ۔“
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الطهارة / حدیث: 1150
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (1138). تنبيه!! رقم (1138) = (1141) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط الفضل بن عمرو، روى عنه اثنان، وأورده المؤلف في الثقات، وذكره البخاري وابن أبي حاتم، ولم يذكرا فيه جرحاً، فالحديث صحيح.
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 1147»