کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ وہ کھانا جس سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو نہیں کیا وہ بکری کا گوشت تھا، نہ کہ اونٹ کا گوشت
حدیث نمبر: 1137
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ قَزَعَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : " دَعَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى شَاةٍ " فَأَكَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ ، فَحَضَرَتِ الصَّلاةُ ، فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ عَادَ إِلَى بَقِيَّتِهَا فَأَكَلُوا ، فَحَضَرَتِ الْعَصْرُ ، فَلَمْ يَتَوَضَّأْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک انصاری خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بکری کا گوشت کھانے کی دعوت کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب نے اسے کھا لیا نماز کا وقت ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا (اور نماز ادا کر لی) پھر آپ گوشت میں سے باقی حصے رہ جانے کی طرف تشریف لائے اور ان لوگوں نے اسے کھا لیا پھر عصر کی نماز کا وقت ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ازسرنو وضو نہیں کیا۔