کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ محارم سے ملامست وضو واجب نہیں کرتی
حدیث نمبر: 1109
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ : " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي وَهُوَ حَامِلٌ أُمَامَةَ بِنْتَ زَيْنَبَ ابْنَتِهِ ، فَكَانَ إِذَا قَامَ حَمَلَهَا ، وَإِذَا سَجَدَ وَضَعَهَا " .
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ لیتے تھے حالانکہ آپ نے سیدہ امامہ رضی اللہ عنہا کو اٹھایا ہوتا تھا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھڑے ہوتے تھے، تو انہیں اٹھا لیتے تھے۔ جب سجدے میں جاتے تھے، تو انہیں ایک طرف (یعنی کھڑا کر دیتے تھے)