کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: وضو کی سنتوں کا بیان - اس بات کا ذکر کہ وضو کرنے والے کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنے کانوں کی ظاہری سطح کو انگوٹھوں سے اور اندرونی سطح کو شہادت کی انگلیوں سے مسح کرے
حدیث نمبر: 1086
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَغَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ وَجْهَهُ ، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى ، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ يَدَهُ الْيُسْرَى ، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ دَاخِلَهُمَا بِالسَّبَّابَتَيْنِ ، وَخَالَفَ بِإِبْهَامَيْهِ إِلَى ظَاهِرِ أُذُنَيْهِ ، فَمَسَحَ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا ، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ رِجْلَهُ الْيُمْنَى ، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے ہوئے چلو میں پانی لیا۔ آپ نے اپنے چہرے کو دھویا پھر چلو میں پانی لیا اور اپنے دائیں بازو کو دھویا پھر چلو میں پانی لیا اور اپنے بائیں بازو کو دھویا پھر چلو میں پانی لیا اور اپنے سر اور دونوں کانوں کا مسح کیا۔ ان کے اندرونی حصے میں شہادت کی انگلیوں کے ذریعے مسح کیا۔ آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں کو باہر والے حصے پر رکھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اندرونی اور بیرونی حصے کا مسح کیا۔ پھر آپ نے چلو میں پانی لیا اور اپنے دائیں پاؤں کو دھویا پھر چلو میں پانی لیا اور بائیں پاؤں کو دھویا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الطهارة / حدیث: 1086
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - مضى (1075). تنبيه!! رقم (1075) = (1078) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن، من أجل محمد بن عجلان.
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 1083»