کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: پناہ مانگنے کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ یہ خبر صرف منصور بن المعتمر نے بیان کی
حدیث نمبر: 1032
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بُجَيْرٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ هِلالِ بْنِ يَسَافٍ ، عَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ الأَشْجَعِيِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَةَ ، قُلْتُ : حَدِّثِينِي بِشَيْءٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو بِهِ . قَالَتْ : كَانَ يَقُولُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ ، وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ " .
فروہ بن نوفل، اشجعی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے درخواست کی: میں نے کہا: آپ مجھے اس چیز (یعنی ان کلمات) کے بارے میں بتایئے جن کے ہمراہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا مانگا کرتے تھے، تو انہوں نے بتایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہا: (یعنی یہ دعا کیا) کرتے تھے: ”، اے اللہ! میں نے جو عمل کیا ہے اور میں نے جو عمل نہیں کیا، میں اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔“