کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: پناہ مانگنے کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ آدمی ہمارے کہے ہوئے کو شام کے وقت تین بار کہے، نہ کہ ایک بار، تو سانپوں کے ڈسنے سے محفوظ رہتا ہے
حدیث نمبر: 1022
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ قَالَ حِينَ يُمْسِي : أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ، ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، لَمْ تَضُرَّهُ حَيَّةٌ إِلَى الصَّبَاحِ " . قَالَ : وَكَانَ إِذَا لُدِغَ إِنْسَانٌ مِنْ أَهْلِهِ ، قَالَ : أَمَا قَالَ الْكَلِمَاتِ ؟ ! .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جو شخص شام کے وقت یہ کلمات پڑھے: ” (اللہ تعالیٰ نے) جو بھی چیز پیدا کی ہے، میں اس کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں۔“ وہ تین مرتبہ انہیں پڑھے تو صبح تک کوئی سانپ (یا زہریلی چیز) اسے کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی۔ (راوی بیان کرتے ہیں) ان کے گھر والوں میں سے جب کسی کو (کوئی زہریلی چیز) کاٹ لیتی تو وہ یہ کہتے: کیا اس نے وہ کلمات نہیں پڑھے تھے۔