کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: پناہ مانگنے کا بیان - اس بڑھاپے کی حالت کا ذکر کہ آدمی کے لیے مستحب ہے کہ وہ اللہ جل وعلا سے اس سے پناہ مانگے
حدیث نمبر: 1011
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ ، بِحَرَّانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ كَانَ يَدْعُو بِهَؤُلاءِ الْكَلِمَاتِ : " أَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الْبُخْلِ وَالْجُبْنِ ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ فِتْنَةِ الصَّدْرِ ، وَبَغْيِ الرِّجَالِ " .
مصعب بن سعد اپنے والد کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: ” میں اس بات سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں کہ مجھے رذیل ترین عمر کی طرف لوٹا دیا جائے۔ میں کنجوسی اور بزدلی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں، میں سینے کی آزمائش اور لوگوں کی سرکشی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں ۔“