کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: پناہ مانگنے کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ گدھوں کے رینکنے کے وقت شیطان سے اللہ جل وعلا کی پناہ مانگی جائے
حدیث نمبر: 1005
أَخْبَرَنَا بَكْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الطَّاحِيُّ الْعَابِدُ ، بِالْبَصْرَةِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ نَصْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْمُقْرِئُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجُ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا سَمِعْتُمْ أَصْوَاتَ الدِّيَكَةِ ، فَإِنَّهَا رَأَتْ مَلَكًا ، فَاسْأَلُوا اللَّهَ ، وَارْغَبُوا إِلَيْهِ ، وَإِذَا سَمِعْتُمْ نُهَاقَ الْحَمِيرِ ، فَإِنَّهَا رَأَتْ شَيْطَانًا ، فَاسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ مَا رَأَتْ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جب تم مرغ کی بانگ سنو تو اس نے کسی فرشتے کو دیکھا ہوتا ہے (اس موقع پر) اللہ تعالیٰ سے مانگو، اس کی طرف رغبت کرو، اور جب تم گدھے کے رینکنے کی آواز سنو، تو اس نے کسی شیطان کو دیکھا ہوتا ہے۔ (اس موقع پر) تم اس کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو، جسے اس نے دیکھا ہے (یعنی شیطان) ۔“