حدیث نمبر: 953
أَخْبَرَنَا السَّخْتِيَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْبَانَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عُمَيْرُ بْنُ هَانِئٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ جُنَادَةَ بْنَ أَبِي أُمَيَّةَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ يُحَدِّثُ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنَّ جِبْرِيلَ رَقَاهُ وَهُوَ يُوعَكُ ، فَقَالَ : بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ دَاءٍ يُؤْذِيكَ ، مِنْ كُلِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ وَسَمٍّ ، وَاللَّهُ يَشْفِيكَ " .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی الله عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث بیان کرتے ہیں، ایک مرتبہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بخار تھا، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے آپ کو دم کیا انہوں نے یہ کلمات پڑھے: ” میںاللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے آپ کو ہر اس بیماری سے بچنے کا دم کر رہا ہوں، جو آپ کو اذیت دیتی ہے اور ہر حاسد کے حسد سے بچنے کے لئے اور (نقصان پہنچانے والی) نظر اور زہر سے بچاؤ کے لئے آپ کو دم کر رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو شفا عطا کرے ۔“